دیپالپور،معروف شخصیت کے قتل کا معمہ حل،قاتل کون نکلا ؟ سب حیران رہ گئے

گزشتہ ماہ بیس جولائی کوحویلی لکھا میں معروف کاروباری شخصیت محمد اکرم کو بیہمانہ انداز میں قتل کر دیا گیا تھا اس قتل کے بعد پولیس مصروف تفتیش رہی اور اب اس قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے اور قاتل سامنے آ گیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔


قتل ہونیوالا محمد اکرم پیسٹی سائیڈ یو ڈی ایل کا ریجنل مینجر تھا بیس جولائی کی صبح اپنی گاڑی پر اپنے گھر کیلئے دودھ لے کرآتے ہوئے سہاگ نہر کے قریب پہنچا تو وہاں کھڑے نامعلوم افراد نے پہلے اسے گن پوائنٹ پر روکا اور پھر فائرنگ کر کے جان سے مار دیا۔اس قتل پر کاروباری حلقوں میں خاصی تشویش پائی گئی اور پولیس پر دباؤ ڈالا گیا کہ اس کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔


پولیس نے اس کیس پر کاروائی کا آغاز کر دیا اور جدید سائنسی انداز میں تحقیقات کرتے ہوئے اصل قاتل تک پہنچ گئی اور اسے پکڑ لیا جو کوئی اور نہیں مقتول محمد اکرم کی بیوی تھی جس نے اپنے آشنا کی مدد سے اسے قتل کیا تھا تاہم قتل چھپتا نہیں ایک دن پکڑا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button