ڈاکٹرعادل رشید کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیپالپور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے 126

دیپالپور،معروف فزیشن ڈاکٹرعادل رشید کو ڈپٹی ڈی ایچ او دیپالپور کا اضافی چارج دیدیا گیا

رپورٹ:قاسم علی
تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال دیپالپور کے معروف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عادل رشید کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیپالپور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔چیف ایکزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور ڈاکٹرعادل رشید کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیپالپور کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔اپنی تعیناتی کے بعد اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعادل رشید کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت پہلے بھی میرا شعار تھا اور اب اس میں انشااللہ مزید سرعت آئے گی۔

یاد رہے ڈاکٹر عادل رشید تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور میں گزشتہ دس سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس دوران بہترین خدمات سرانجام دینے کے بدلے میں انہیں حکومت کی جانب سے بیسٹ ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر اور بیسٹ ڈویژنل میڈیکل آفیسر کے سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات بھی مل چکے ہیں۔
ڈاکٹرعادل رشید ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے بہترین میڈیکل آفیسر کا سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز حاصل کرتے ہوئے

اور اب جس وقت انہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیپالپور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے اس وقت وہ دیپالپور ٹی ایچ کیو میں ڈپٹی ایم ایس کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹرعادل رشید کے پروفیشنلزم کے باعث عوام انہیں مسیحا دیپالپور کے نام سے پہچانتی ہے اور اس ترقی پر عوام نے بہت مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر عادل رشید کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیپالپور کا نوٹیفکیشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں