depalpur,ramzan bhatti appointed as chairman anti corruption and crime control commettee okara 732

دیپالپور،سینئر وکیل محمدرمضان بشیر بھٹی چیئرمین اینٹی کرپشن اینڈ کرائم کنٹرول کمیٹی ضلع اوکاڑہ مقرر

محمد رمضان بشیر بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کوچئیرمین اینٹی کرپشن اینڈ کرائم کنٹرول کمیٹی ضلع اوکاڑہ مقرر کردیا گیا۔ انکی تقرری کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ بار ایسویسی ایشن کے صدر چودھری حفیظ الرحمن نےجاری کیا۔یا رہے رمضان بشیر بھٹی ایڈووکیٹ کا تعلق تحصیل دیپال پور کے نواحی قصبہ منڈی احمد آباد سے ہےاور آپ عرصہ دراز سے دیپال پور بار ایسوسی ایشن میں وکالت کر رہےہیں اور انکا شمار دیپالپور کےممتاز قانون دانوں میں ہوتا ہے۔ رمضان بشیر بھٹی ایڈووکیٹ طویل عرصہ سے چودھری زاہد اقبال کے دفتر سے منسلک ہیں اور انکا شمار ان کے قابل شاگردوں میں ہوتا ہے۔رمضان بشیر بھٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن کو دیتے وقت سیکرٹری دیپال پور بار ایسویسی ایشنمحمد عدنان سرور وٹو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ رمضان صاحب ایک کہنہ مشق وکیل ہیں اور گزشتہ تیرہ برس سے ہماری بار کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں خاص طور پر فوجداری وکالت میں ان کی صلاحیتوں کا ایک زمانہ معترف ہےایسی قابل شخصیت کی اس عہدہ پر تقرری انتہائی خوش آئند اورایک حوصلہ افزاء امر ہے”

دوسری جانب اس تقری کا نوٹیفکیشن وصول کرنے کے بعد اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان بشیر بھٹی  کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ تقرری باعث اعزاز ہےانشااللہ اس ذمہ داری کے بعد میں اپنے فرائض پہلے سے بھی بہتر انداز میں سرانجام دینے کی کوشش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں