دیپالپورکے معروف قانون دان میاں محمد امجد وٹو ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ ڈی پی ایس سکول کی انتظامیہ نے ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب کے نام پر بدترین اقرباء پروری کا مظاہرہ کیا ہے اوراپنی پرائیویٹ اکیڈمی پاکستان فیوچر اکیڈمی کی من پسند طالبات کو ڈی پی ایس سکول کے فنڈ سے انعامات سے نوازکر میرٹ کی دھجیاں اڑائی ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال بورڈ سے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات انعامات کی اصل حقدار تھیں مگر اس حقیقی ٹیلنٹ کوایوارڈزسے محروم رکھا گیا.یوں لگتا ہے کہ جیسے پرنسپل نے سکول کو ذاتی جاگیرسمجھ رکھا ہے.ان کی اس اقرباء پروری اور میرٹ کے قتل کی ہم بھرپور مذمت اوراحتجاج کرتے ہیں.علاوہ ازیں میاں محمد امجد وٹو ایڈووکیٹ نے اس معاملے پرقانونی کاروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے.
