دیپالپور،معروف ماہر تعلیم محمداقبال 37سالہ خدمات کے بعدریٹائرہوگئے
دیپالپور کی معروف اورقدیم درسگاہ گورنمنٹ انگلش میڈیم بوائز پرائمری سکول نمبر 2 کے ہیڈماسٹرماہرتعلیم محمد اقبال ریٹائر ہوگئے انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی 37سال محکمہ تعلیم کو دئیے اور اس دوران ہزاروں طلبہ و طالبات کو زیورتعلیم سے آراستہ کیا ۔ ان کے شاگردوں میں ججز ،وکلاء،انجینئرز،اساتذہ اور صحافیوں سمیت بیشمار لوگ شامل ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں ۔ ان کی ریٹائرمنٹ پرساتھی اساتذہ افسردہ نظر آئے تاہم انہوں نے محمداقبال صاحب کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے لئے ایک مثال قراردیا ۔ اس موقع پر ان کے شاگرد سابق صدر بار میاں بلال عمر بودلہ نے انہیں مالا بھی پہنائی ۔