دیپالپور،معروف مذہبی شخصیت حاجی محمدنواز قمر رزاقی کے بھائی کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات
دیپال پور درویش ٹاون حویلی روڈ پر حاجی محمد نواز قمر رزاقی بانی و صدر بزم عاشقان رسول دیپالپور کے بھائی ڈاکٹر حسن محمد ظفر رزاقی فقیر محمد عبدالخالق رزاقی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات 15 سے 20 ڈاکو رات 9.30 بجے مسلحہ آتشیں اسلحہ وسوٹے گھر میں داخل ھوئے اور تمام اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر پانچوں گھروں کا صفایا کر گئے اس دوران انہوں نےاہل خانہ پر تشدد بھی کیا اور بعد ازاں تمام لوگوں کو ایک کمرہ میں بند کر کےفرار ھوگئے.ڈاکو 12 سے 15 لاکھ رپے نقدی کے علاوہ قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے 4 سے 5 گھنٹے تک واردات کرتے رھے 15 پر اطلاع دی گئی مگر ملزم فرار ھو گئے.دیپال پور میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں اس حوالے سے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈکیتی کی تحقیقات شروع کردی ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دیپال پور میں کرائم فائٹر ایس ایچ او کو تعینات کیا جائے اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے