famous lawer mian amjad wattoo advocate killed by his servent 813

دیپالپور،معروف وکیل رہنما میاں امجد وٹو ایڈووکیٹ قتل،نمازجنازہ ادا کردی گئی

دیپالپور،معروف قانون دان میاں امجد وٹو ایڈووکیٹ قتل،مبینہ قاتل گرفتار،گلا دبا کر قتل کیا گیا ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے معروف قانون دان میاں امجد خان وٹو ایڈووکیٹ کو سخی سیدن کالونی میں ان کے گھر میں داخل ہو کر قتل کردیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او دیپالپور چوہدری انعام الحق موقع پر پہنچ گئے اور فوری تحقیقات شروع کرتے ہوئے میاں امجد وٹو کے مبینہ قاتل سعدی شیخ کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ملزم میاں امجد وٹو کا ذاتی ملازم تھا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں جمال کوٹ میں ادا کردی گئی جس میں علاقہ بھر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں