دیپالپور کی معروف کاروباری شخصیت حاجی محمداکبرچنڈور انتقال کرگئے ایک روز قبل ان کو دل کا دورہ پڑاجس پر انہیں فوری تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال دیپالپور لے جایا گیا تاہم حالت نازک ہونے کے باعث انہیں اوکاڑہ ریفرکردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ان کی عمر پینسٹھ برس تھی ۔جبکہ نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ کے قریب مغل رائس ملز پپلی روڈ پر اداکردی گئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی،سماجی،کاروباری و صحافتی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کے بیٹوں محمدممتاز،محمدعباس،محمدالیاس،عبدالرزاق اور چوہدری محمدمشتاق کیساتھ اظہار تعزیت کیا ۔
