دیپالپور میں اوکاڑہ روڈ پر رانا باسط پٹرولیم کے پمپ کے قریب کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی. اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور 2 فائر وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی. ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا ہے.کاٹن فیکٹری مالکان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے جس نے پاس پڑی ہوئی روئی کی گانٹھوں میں آگ لگ گئی. نقصان کا اندازہ تاحال نہیں ہو سکا.
