ustad ka bachi per tashadad 503

دیپالپور،معلم جلادبن گیا،سبق یادنہ کرنے پر بچی پر وحشیانہ تشدد

دیپالپور،معلم جلادبن گیا،سبق یادنہ کرنے پر بچی پر وحشیانہ تشدد،بجلی کی تار کیساتھ مارمار کر بیہوش کردیا،پوچھنے پر طیش میں آکر قتل کی دھمکیاں دینے لگا،اہل محلہ کا احتجاج،نام نہاد مولوی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تاراسنگھ میں قاری محمدرضوان نے سبق یادنہ کرنے پر بچی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بچی کے باپ غلام مصطفی ولد فیض محمد نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ قاری رضوان اپنے گھر میں بچیوں کو پڑھاتا ہے جہاں اس کی بچی بھی پڑھتی ہے ۔گزشتہ روز بھی میری بچی عائشہ اس کے پاس پڑھنے کیلئے گئی لیکن کافی دیر ہوگئی اور وہ واپس نہ آئی تو ہم پریشان ہوئے اس دوران ہی ہمیں ایک شخص نے آکر بتایا کہ ان کی بچی گلی میں بیہوش پڑی ہے ۔جس کو ہم نے جاکر سنبھالا جب وہ ہوش میں آئی تو اس نے بتایا کہ اسے مولوی صاحب نے بجلی کی تاروں کیساتھ پیٹا ہے جب ہم نے اس بابت قاری رضوان سے پوچھا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا اور گھر سے پستول لاکر ہمیں قتل کی دھمکیاں دینے لگا۔اس زیادتی پر اہل محلہ نے بھی سخت احتجاج کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں