old man died in age of 106 years 671

دیپالپور،معمر ترین بزرگ 106برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سچ کہتے ہیں کہ زندگی موت کی امانت ہے ہر زندہ کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اورجتنا بھی جی لو آخر موت ہے.دنیا کی سب سے بڑی حقیقت کے تحت ہی آج دیپالپور کے معمر ترین بزرگ بابا عبدالرشید ڈولہ ایک صدی سے بھی چھ سال زائد زندہ رہنے کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔باباعبدالرشید معروف کاروباری ومذہبی شخصیت حاجی آصف رشید کے داداجان اورحاجی محمدزبیرکے والدتھے۔صوم و صلوٰۃ کے پابند باباعبدالرشیدایک نیک دل انسان تھے.آج صبح نمازفجر ادا کرنے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئےانہوں نے جو آخری چیز اپنے حلق سے اتاری و ہ آب زم زم تھی۔نماز جنازہ غلہ منڈی مسجد میں ادا کردی گئی جس میں دیپالپور بھر کی سیاسی،سماجی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں