دیپالپور،معمولی تلخ کلامی پرباپ نے بیٹے کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا 68

دیپالپور،معمولی تلخ کلامی پرباپ نے بیٹے کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا

معمولی تلخ کلامی پرباپ نے بیٹے کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا،نعمان کو شدید زخمی حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم محلہ شاہ میر میں باپ بیٹے کی معمولی تکرار ہوئی تو باپ طیش میں آ گیا اور بیٹے کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا تیز دھار چھرے کے وار سے نوجوان کی انتڑیاں باہر آگئیں ۔نعمان نامی متاثرہ نوجوان کو رورل ہیلتھ سینٹر حجرہ شاہ مقیم میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم موقع پر پہنچ گئی اور باپ کو حراست میں لے لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں