woman sucide in depalpur bahri pur 475

دیپالپور،معمولی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکرخاتون نے خُودکشی کرلی

دیپالپور کے نواحی علاقے باہری پور میں ایک خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔خاتون کے بھائی سبحان کا کہنا ہے کہ اس کی بہن (م)کا شام کوہمسائیوں کیساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے دلبرداشتہ ہوکر قریب موجود ایک کنویں میں چھلانگ لگادی۔جس کی اطلاع ریسکیو1122کو دی گئی جنہوں نے آکر اسے نکالا اس وقت وہ شدید زخمی تھی تاہم رستے میں جاتے ہوئے اس کا نتقال ہوگیا۔سبحان کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے خلاف کوئی دشمنی نہیں ہے اس لئے وہ کسی کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنا نہیں چاہتا۔دوسری جانب اوکاڑہ ڈائری کو مقامی لوگوں کی وساطت سے معلوم ہوا کہ (م)کی شادی بھومن شاہ کے رہائشی ظہیر احمد سے ہوئی تھی تاہم بعد ازاں اس نے دوسری شادی کرلی اور مریم ایک سال سے ناراض ہوکر اپنے میکے آئی ہوئی تھی علاوہ ازیں یہ بھی معلوم ہوا کہ (م)کا والد یوسف پہلے ہی انتقال کرچکا ہے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.