دیپالپور،معمولی غلطی ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی جان لے گئی 415

دیپالپور،معمولی غلطی ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی جان لے گئی

دیپالپور کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم میں انتہائی افسوسناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اس واقعہ نے حجرہ شاہ مقیم کے ہر باسی کی آنکھ نم کر دی ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ حجرہ کے رہائشی محمد تنویر کی بیٹی آج صبح کرنٹ لگنے سے انتقال کر گئی جس کی اطلاع تنویر نے اپنے بھائی منیر کو دی جو کہ لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا ۔یوں اس اطلاع پر منیر اپنی بیوی اور بچوں کولے کر لاہور سے دیپالپور روانہ ہوگیا اور یہیں اس ے ایک بہت بڑی غلطی ہو گئی جس نے پورے خاندان کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ۔

اور وہ غلطی تھی تمام چھ افراد کی ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہونے کی ۔منیر اپنی بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہوا اور جب جمبر کے قریب پہنچا تو وقت اجل ایک ٹرک کی صورت میں آن پہنچا جس نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق منیر، اس کی بیوی اوردوبچے فیضان اور احمد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں