fraudiay pakray gay 747

دیپالپور،مفت تعلیم اور امداد کے نام پرعوام کو لوٹنے والا نوسر باز گروہ پکڑا گیا

آج دیپالپور کے محلہ گیلانیہ کی عوام نے تین نوسربازوں کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ وہاں آکر خواتین سے 30,30روپے وصول کرکے ایک فارم دے رہے تھے جس میں وہ ان کی معلومات بھی درج کرکے خواتین کو جھانسہ دیتے کہ یہ حکومت کی جانب سے رجسٹریشن کی جارہی ہے جس کے بعد نہ صرف آپ کو بچوں کی تعلیم کیلئے ہرماہ دو ہزار روپے ملیں گے بلکہ ہرماہ راشن بھی ملے گا۔پکڑے جانے والے خالدنواز،خوشی محمد اور قیصر کا تعلق دیپالپور کے نواحی گاؤ ں منچریاں سے ہے اور دیپالپور سے قبل انہوں نے منچریاں میں بھی کئی خاندانوں کیساتھ یہ فراڈ کیا۔عوام نے انہیں پکڑ کر تھانہ سٹی کی پولیس کے حوالے کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں