دیپالپور،مفرور ملزم غلطی سے خود ہی اپنی گرفتاری دینے تھانے جا پہنچا،خدمت کاؤنٹر پر کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے گیااور دھر لیا گیا تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی کاوشوں کی وجہ سے پنجاب پولیس کو روز بروز جدید اور سائنسی ٹیکنالوجی سے استوار کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملزمان کی گرفتاری میں تیزی آرہی ہے ہو ٹل آئی، موبائل ایپلیکیشن ای گیجیٹ، سی آر ایم آئی ایس اور خدمت مرکز کے آن لائن ہونے کی وجہ سے متعدد ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے کرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہو رہی ہے ترجمان پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مددسے پولیس خدمت مرکز پر آنے والا عدالتی مفرور گرفتار کر لیا گیا عبدالمجید نامی عدالتی مفرور پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے پولیس خدمت مرکز پر آیا تھاخدمت مرکز کے عملہ نے آن لائن ریکارڈ چیک کیا تو پتہ چلا کے مذکورہ شخص گزشتہ چارسال سے تھانہ ستگھر ہ کے مقدمہ نمبر 258/15میں عدالتی مفرور ہے انچارج خدمت مرکز اے ایس آئی فیاض حسین اور عملہ نے ملزم عبدالمجید کو گرفتا رکرکے متعلقہ تھانہ کے حوالے کر دیا۔
