623

دیپالپور،مقتول خاتون کے ورثا نے ملزم کی گرفتاری کیلئےسڑک بلاک کردی

ایک روز قبل بیدردی سے قتل ہونیوالی تاج بی بی کے ورثاء نے نعش حویلی روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے یادہے گزشتہ روز تاج بی بی نامی ایک خاتون نے نوراحمدقصائی سے تین سو روپے لینے تھے جو اس نے واپس مانگے تو نورقصائی آگ بگولا ہوگیااور اس نے چھریوں کے پے درپے وار کر کے تاج بی بی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ رستے میں ہی انتقال کرگئی۔اب تاج بی بی کے ورثاء حکام بالا سے ابصاف کیلئے سڑک پر نعش رکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔تاحال کسی نے بھی مظاہرین سے رابطہ نہیں کیا ہے۔احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطار لگ چکی ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا یے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں