mudasir yasin daula decided to contest in election 764

دیپالپور،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہوگا،میاں مدثر یٰسین وٹو

دیپالپور،معروف سیاسی ورکر میاں مدثر یٰسین وٹو نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ قیام پاکستان میں نوجوانوں نے اہم ترین کردار ادا کیا تھا اور اب ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھی نوجوانوں کو ہی آگے برھنا ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ دیپالپور کی سیاست بڑے ناموں کے گرد ہی گھومتی رہی ہے لیکن ان بڑے ناموں نے بدقسمتی سے دیپالپور کیلئے کچھ نہیں کیا اس لئے نوجوان کمیونٹی کے اصرار اور محبت پر میں نے اس بار جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اللہ سے امید ہے کہ میری یو سی 104کے میرے بھائی ،بزرگ اور بہنیں مجھے اپنی خدمت کا موقع ضرور دیں گی۔اوراگر مجھے کامیابی ملی تو میں اپنی یونین کونسل میں انشااللہ سیاست کو خدمت سمجھ کے کروں گا۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہیں جن کی سربراہی میں ملک ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔ اس موقع پر میاں کلیم اللہ ڈولہ ایڈووکیٹ،سلمان جبار سکھیراایڈووکیٹ،راؤندیم،چوہدری یاسر،انظرشاہ بخاری،چوہدری رضوان،میاں علی ڈولہ،میاں حکمت یارجوئیہ اور رانا تنویر حیدر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں