malik ali abbas khokher in jassoki 1,326

دیپالپور،ملک علی عباس کھوکھر نے پی ٹی آئی کے ہوم گراؤنڈ پر بڑا چھکا لگادیا

الیکشن میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور ہردن نت نئے اتحاد و اختلاف سامنے آرہے ہیں اسی سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارپی پی 187 ملک علی عباس کھوکھر نےپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری طارق ارشاد خاں کی یونین کونسل جسوکی لاہوریاں والی بمبی میں کامیاب شو کیا ہے ۔ملک علی عباس کھوکھرجب چوہدری وقاص ارائیں ،چوہدری اسلم بھٹہ، خادم حسین میں،چوہدری اعظم جرا اورمیاں شوکت وٹوآف پسیل کی دعوت پرجسوکی کی داخلی آبادی لاہوریاں والی بمبی پر پہنچے تووہاں پر موجود سینکڑوں افراد نے ان کا شاندار استقابل کیااورانتہائی جوش و خروش کیساتھ شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگانے شروع کردئیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری وقاص اور دیگر مقررین نے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ملک علی عباس کھوکھر کی مکمل حمائت کا اعلان کیا۔ملک علی عباس کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنی پارٹی کی شکل ہی بگاڑ لی ہے اور دیگر تمام پارٹیوں کے بھگوڑے خود میں جمع کرلئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہئے بلکہ وہ پاکستان چاہئے جو ہمارے آباؤاجداد اور قائداعظم نے ہمارے لئے بنایا تھاانشااللہ 25جولائی کو دیپالپور کی ہر یونین کونسل ،ہرگلی محلے اور ہر علاقے میں شیر شیر ہوگی ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے.یادرہے جسوکی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری طارق ارشاد کے گھر کی یونین کونسل ہے لیکن اب اس میں ملک علی عباس کے کامیاب جلسے اورلاہوریاں والی بمبی میں تقریباََ 600ووٹ کے چوہدری طارق ارشاد کی بجائے ملک علی عباس کو جانے سے پی ٹی آئی کو ڈبل جھٹکا لگاہے۔
depalpur,pp 187,political news

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں