mian bilal umer bodla pp 187 727

دیپالپور،کرپٹ نظام کے خلاف نکلا ہوں آپ سب میرا ساتھ دیں،میاں بلال عمر بودلہ

دیپالپور،موجودہ نظام کے خلاف نکلا ہوں آپ سب میرا ساتھ دیں،میری جیت آپ سب کی جیت ہوگی،میاں بلال عمر بودلہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی گاؤں موضع نتھو شاہ محلہ اسلام پورہ اور دیگر کئی علاقوں میں ہونیوالے جلسوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو اب کی بار اپنا نمائندہ ایسے شخص کو چننا ہوگا جو آپ میں سے ہواور جس سے ملنے کیلئے آپ کو بار بار اس کے در پر جانا نہ پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلے ہیں اس کیلئے مجھے آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے 25جولائی کو تانگہ کے انتخابی نشان کو ضرور یادرکھیں اور اس پر مہر لگا کر اپنے اس بھائی کو اسمبلی میں پہنچائیں اور باقی کام مجھ پر چھوڑ دیں ۔اس موقع پر نتھو شاہ اور دیگر آبادیوں کے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں