329

دیپالپور،مولانا سمیع الحق کی شہادت ملکی تاریخ کا بڑا سانحہ ہے،علمائے کرام

مرکزتوحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ دیپالپورمیں تحفظ ناموس رسالت کمیٹی کا اہم اجلاس ہواجس میں عظیم محقق وشیخ الحدیث مولانا سمیع الحق کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی کہ علمائے کرام نےان کی شہادت کو ملکی تاریخ کا بہت بڑاسانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہا کہ ان کاخلا صدیوں پورا نہیں ھوگا۔مولاناسمیع الحق کی ملکی سلامتی کےلیے گرانقدرخدمات ہیں حکومت وقت فی الفور موثراقدامات کرےاور علمائے کرام کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔اسکے علاوہ موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پرالحاج حافظ محمد شعبان صدیقی ،قاری محمداصغراشرفی ،الحاج محمد نواز قمر رزاقی۔حضرت مولاناصاحبزادہ محمدحسان صدیقی ،حضرت مولانا سید انظر شاہ بخاری ، الحاج مولانا شاھد محمود،حضرت علامہ ساجد نوری ،ڈاکٹر شوکت وٹو،محمد شبیر علوی اورامجد مغل نے شرکت کی۔اجلاس میں جمعہ پروگرام پر اظہار تشکر کیا گیا اور دیپالپور کے عوام اور بالخصوص تاجر برادری کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اور آئند ہ کے لیے تمام علماء کرام نے مشترکہ طور پر ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں آج کی دیپالپور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.