دیپالپور،موٹرسائیکل اور کارمیں تصادم ایک جاں بحق،دوخواتین زخمی
دیپالپور،موٹرسائیکل اور کارمیں تصادم ایک جاں بحق،دوخواتین زخمی،احمد ولد منظور احمدموٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ فریدکوٹ حادثہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور قصور روڈ پر فرید کوٹ کے نزدیک موٹرسائیکل اور کار کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ احمدولدمنظور احمد دوخواتین کیساتھ اپنے گھر حجرہ جارہاتھا کہ فرید کوٹ کے نزدیک قصور سے آنیوالی کار نمبری LEE/1466نے انہیں روندڈالا جس کے باعث تینوں شدید زخمی ہوگئے جبکہ احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔زخمیوں اور نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔