دیپالپور،موٹروے پولیس نے دوگمشدہ بچے ڈھونڈ کرورثاء کے حوالے کردئیے
دیپالپورکے نواحی علاقے شیرگڑھ میں طیب مبشراورمحمدجمیل نامی دو گونگے بہرے بچے جب اپنے سکول سے چھٹی کرکے باہر نکلے تو غلطی سے اپنی بس کی بجائے دوسری بس میں بیٹھ گئے اوراس طرح وہ حبیب آباد سے ملتان جا پہنچے.دوسری جانب بچوں کے کزن معروف بزنس مین اور شیرگڑھ پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ شیخ کاشف سہیل کو پتہ چلا تو انہوں نے اس سلسلے میں فوری موٹروے پولیس سے مدد مانگ لی جس پر موٹروے پولیس اوکاڑہ کے آپریشن انچارج راؤ قیصر نے ذاتی دلچسپی لے کر اس معاملے پر ایکشن لیا اور بچوں کو ملتان سے تلاش کرلیا گیا جس پر عوام نے موٹروے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا.