دیپالپور،میاں امجدوٹو سمیت چار افراد کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا
قتل کبھی چھپ نہیں سکتا اور ہر ایک کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہی پڑتی ہے ایسا ہی کچھ آج اس وقت ہوا جب دیپالپور کی ہردلعزیزشخصیت میاں امجدوٹو ایڈووکیٹ سمیت چار افراد کو قتل کرنے والا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ تین کس نامعلوم ملزمان بسواری موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس نے بھی حق حفاظت کے تحت فائرنگ کی اسی دوران ملزمان موٹر سائیکل سے اتر گئے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھااپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک نامعلوم ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دونامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی ہونے والے ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا ہلاک ڈاکو کی شناخت صدی شیخ سکنہ املی موتی کے نام سے ہوئی ملزم صدی احمدنے چار لوگوں کوناحق قتل کیا تھا جس میں دیپالپور بارایسوسی ایشن کے سابقہ صدر امجد وٹو کا قتل بھی شامل ہے انتہائی خطرناک ملزم صدی احمد چند روز قبل سنیٹر ل جیل ساہیوال سے فرار ہوگیاتھاملزم صدی احمد قتل وڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں اوکاڑہ سمیت ساہیوال اور لاہور پولیس کو مطلوب تھا فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے پولیس ٹیم ملزمان کا تعاقب کررہی ہے سول سوسائٹی نے صدی جیسے خطرناک ڈاکو کی ہلاکت پر اوکاڑہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیپالپور پولیس نے ہمیشہ دیپالپور کی عوام کی جان ومال کا تحفظ کے لیے دلیر ی اور بہادری کا مظاہر ہ کیا ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک نے خطرناک ڈاکو کی ہلاکت پر پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
اس بظاہر معصوم نظر آیوالے سیریل کلر کی مکمل کہانی دیکھئے اس وڈیو میں