دیپالپور،میاں بلال عمر بودلہ کو پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کا صدر مقرر کر دیا گیا 159

دیپالپور،میاں بلال عمر بودلہ کو پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کا صدر مقرر کر دیا گیا

رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری

دیپالپور،میاں بلال عمر بودلہ کو پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کا صدر مقرر کر دیا گیا

دیپالپور کی معروف اور نوجوان سیاسی شخصیت میاں بلال عمر بودلہ کو چیئرمین عمران خان کی ہدائت پر پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کا صدر مقرر کر دیا گیااس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے جس پر صدرویسٹ پنجاب فرخ حبیب کے دستخط موجود ہیں ۔

میاں بلال عمر بودلہ دیپالپور کے معروف سیاستدان سابق میاں عمر بودلہ کے فرزند ہیں اور نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں ان کے صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ بننے پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد خوش ہے اور جس وقت سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تب سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے ورکرز بہت پرجوش نظر آ رہے ہیں جس کا اظہار وہ اپنی فیس بک والز پر میاں بلال عمر کیساتھ اپنی فوٹوز اور نوٹیفکیشن لگا کے کر رہے ہیں ۔

یاد رہے میاں بلال سے قبل چوہدری طارق ارشاد خان ضلعی صدر تھے مگر نومئی کے واقعات کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ٹکٹ بھی واپس کر دی تھی جس کے بعدمیاں بلال عمر بودلہ کو ضلعی صدر مقرر کیا گیا ہے۔

میاں بلال عمر بودلہ ایک شعلہ بیاں مقرر ہیں اور نومئی کے بعد ان کا زیادہ تروقت زمان پارک میں عمران خان کی ہمراہی میں گزرا ہے ۔جس وقت آئے روز لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ رہے تھے ایسے میں میاں بلال عمر بودلہ کا ایک جملہ سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہوا تھا کہ اگر”اگر پاکستان تحریک انصاف میں صرف دو لوگ رہ جائیں تو وہ ایک عمران خان ہوگا اور دوسرا بلال عمر بودلہ ہوگا”

پی ٹی آئی ورکرز یہ کہتے بھی نظر آ رہے ہیں کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ضلع اوکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف خاصی کمزور ہو گئی تھی جس کی وجہ لیڈرشپ کا فقدان تھا لیکن اب میاں بلال عمر بودلہ کی قیادت میں ضلع اوکاڑہ میں پارٹی پھر سے متحرک ہو گی ۔

میاں بلال عمر بودلہ نے بھی اپنی سوشل میڈیا وال پر اپنی تعیناتی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیڈر عمران خان نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے ضلع پھر کی ذمہ داری دے دی ہے انشااللہ جس طرح خان صاحب نے ایک ادنی سے کارکن کو اتنی عزت بخشی ہے اسی طرح ضلع پھر میں بھرپور محنت کی جائے گی اور خان صاحب کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا۔ مزید آپکی دعاں کا طلبگار ہوں تاکہ خان صاحب کے اعتماد پر اور آپ کی امیدوں پر پورا اترسکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں