hamza shahbaz sharif in depalpur 650

دیپالپور،میاں حمزہ شہبازشریف کی دیپالپورآمد،بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے استقبال کیا

دیپالپور،حمزہ شہباز شریف کی دیپالپورآمد،بارش کے باوجود ہزاروں متوالوں نے شاندار استقبال کیا ،ہر طرف شیر ہی شیر نظر آرہے ہیں،نوازشریف ہر پاکستانی کے دل میں بستے ہیں،حمزہ شہباز تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز شریف دیپالپور پہنچے تو اس دوران شدید بارش شروع ہوگئی تاہم اس کے باوجودحمزہ شہباز شریف کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوااور ہزاروں افراد اپنے محبوب لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے امڈ پڑے ۔میاں شہباز شریف گزشتہ روز سہ پہر دیپالپور پہنچے تو مختلف چوکوں میں انہوں نے مختصر خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہر پاکستانی کے دل میں بستے ہیں اور دیپالپور کی عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اور مجھے آج ہر طرف شیر ہی شیر نظر آرہے ہیں ۔اس موقع پر دیپالپورکی شیر آیا شیر آیا کے نعروں سے گونجتی رہی اور کارکن بہت پرجوش نظر آئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں