depalpur karyana ssociation 581

دیپالپور،میاں شہباز شریف کی دیپالپور آمد ترقی کے نئے در وازے کھولے گی، رائے عبدالرحمان کھرل

دیپالپور،میاں شہباز شریف کی دیپالپور آمد ترقی کے نئے در وازے کھولے گی،ن لیگ نے عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ،رائے عبدالرحمان کھرل تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر رائے عبدالرحمان کھرل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی ،بدامنی کے خاتمے اور عوام کو دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے میاں شہباز شریف کی آمد پر عوام انتہائی پرجوش ہیں انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی دیپالپور آمد اس علاقے کیلئے ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہوگی اس موقع پرنائب صدر عابد علی سگی،،چیئرمین راؤبدرمنیر،حاجی رشید احمدصدیق،محمد اختر علی،حاجی نزیراحمدبھٹی،حاجی محمداکرم بھٹی،حاجی مصطفی بھٹی،ساجد مٹھا،چوہدری مظفر ،عبدالقدوس،ڈاکٹر محمد جعفر،وریام بھٹی،اسلم بھٹی،محمد جاویدسیفی،محمد عرفان بھٹی،ملک محمد طفیل ،محمد علی مون ،محمد سفیان اور میاں مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں