qaiser shehzad mohal 580

دیپالپور،میاں شہباز شریف کی دیپالپور آمد پر تیاریوں کے سلسلے میں قیصر شہزاد موہل کے ڈیرہ پر تقریب منعقد

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی دو مارچ دیپالپور آمد کے سلسلے میں تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اس سلسلے میں یونین کونسل 138 ڈولہ پختہ میں وائس چیئرمین یونین کونسل 138 قیصر شہزاد موہل کی رہائشگاہ پر تقریب منعقد کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار راؤ محمد اجمل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ن لیگ خدمت کی سیاست پر گامزن ہے اور میاں نوزشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی و خوشحالی کی نئی منازل طے کی ہیں اور اسی خدمت کی سیاست کے باعث آئندہ حکومت بھی ن لیگ کی ہی ہوگی دو مارچ کو میاں شہباز شریف کی دیپالپور آمد پر ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا.وائس چیئرمین قیصر شہزاد موہل نے کہا کہ کارکن میاں شہباز شریف کی دیپالپور آمد پر انتہائی پرجوش ہیں اور بڑے جذبے سے تیاریاں کر رہے ہیں تقریب میں چیئرمین یونین کونسل میاں عبدالمالک ڈولہ،میاں ثنااللہ ڈولہ،میاں ناصر مجید ڈولہ ،میاں شریف ظفر جوئیہ اور دیگر یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور کونسلروں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں