دیپالپور،منڈی احمد آباد میں نجی دورے پر آئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے تحریک ٹی وی کے بیوروچیف میاں محمد اسلم وٹو کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاسی صورتحال کیساتھ ساتھ مقامی سیاست کے حوالے سے بھی بہت اہم گفتگو کی اور پی ٹی آئی ورکرز کے ذہنوں میں موجود کئی ابہام بھی دور کردئیے احتساب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل صحیح معنوں میں شروع ہی اب ہوا ہے اس سے قبل نیب کے چیئرمینوں کو باقاعدہ ڈرا کر پریشرائز رکھاجاتا تھا اس سلسلے میں خود میاں نوازشریف اور شہباز شریف کے بیانات آن ریکارڈ موجود ہیں مگر موجودہ نیب چیئرمین بڑی جرأتمندی سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں اور سپریم کورٹ بھی تمام کیسز کو میرٹ پر دیکھ رہی ہے اور آج بھی شہباز شریف کوصاف پانی کی عدم فراہمی کیس میں عدالت نے طلب کیا تھا کس قدر افسوس کی بات ہے کہ ایک عشرہ مسلسل پنجاب میں حکمرانی کے باوجود آج بھی پنجاب میں ساٹھ فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہرسال لاکھوں لوگ اسی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

شہباز شریف کے نعروں اور باتوں کو سن کر عوام ان پر ہنستے ہیں کیوں کہ ان کی باتیں انتہائی مضحکہ خیز ہوتی ہیں ۔جعلی پولیس مقابلوں کے متعلق پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں کیوں کہ اسی طرح ہی پولیس کا حوصلہ بڑھا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پیش آیا جس پر ہم متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں۔ منظور وٹو کے بارے میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں منظور احمد خان وٹو نے کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی سے اندرون خانہ رابطہ کیا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی میں لینے سے صاف انکار کردیا تھا اور مستقبل میں بھی اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا جس کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ مقامی ورکر بھی ان کو پارٹی میں لینے کے حق میں نہیں ہے.دیپالپور میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالےسے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بارے مشاورت جاری ہے مارچ کے آخر یا اپریل میں اس بارے فیصلوں کا اعلان کردیا جائے گا. اس موقع پر معروف سکالر رہنما پی ٹی آئی اور امیدوار پی پی 192پروفیسر ڈاکٹرامجد وحید ڈولہ ، عوامی تحریک کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات نوراللہ صدیقی ۔پی اے ٹی حلقہ 188 پی پی کے صدرچوہدری مظہرزاہدی ۔PAT اور سیکریڑی جنرل پی پی 188 میاں عطاء اللہ وٹو بھی موجود تھے۔