دیپالپور بستی عبداللہ کے رہائشی اٹھارہ سالہ نوجوان محمد سہیل جگر کے عارضہ میں مبتلا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جگر کا ٹرانسپلانٹ کرنے کیلئے پچاس لاکھ روپے کی رقم درکار ہوگی جبکہ سہیل کے والد نوشیر علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی غریب آدمی ہے جس کا گزربسر انتہائی مشکل سے ہوتا ہے ایسے میں وہ بیٹے کا اس قدر مہنگا علاج کیسے افورڈ کرے ۔نوشیرعلی نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بیٹے کا علاج کروایا جائے
