دیپالپور،میزبان ادبی فورم کا آٹھواں اجلاس معروف شاعر احمد کامران کی رہاشگاہ پر منعقد
دیپالپور،میزبان ادبی فورم کا آٹھواں اجلاس منعقد کیا گیا،مشہور شاعر ثنااللہ ظہیر مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی تفصیلات کے مطابق معروف شاعر احمدکامران کے گھر میزبان ادبی فورم کا آٹھواں اجلاس منعقدہوا۔اس اجلاس میں حال ہی میں انتقال کر جانیوالے مشہور شاعر ثنااللہ ظہیر کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی گئی ۔
تقریب میں احمد کامران، علی عمران عامر، مجید احسن، عامر الطاف ابیض، توقیر اشہب، علی حسن نقوی، عمر رشید ابجد اور طاہر علی طاہر نے شرکت کی اور اپنا کلام بھی سنایا، ملک راشد صاحب نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔احمد کامران صاحب نے ثنا اللہ ظہیرمرحوم کے فن اور زندگی پر بھرپور اور سیر حاصل گفتگو کی اور کہا کہ ثنااللہ ظہیر کا خلامدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔