دیپالپور،میزبان ادبی فورم کا ساتواں باقاعدہ اجلاس انعقاد پزیر ہوا۔

میزبان ادبی فورم کا ساتواں باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا،معروف شاعر احمد کامران،علی عمران عامرسمیت متعدد شعراء نے کلام پیش کیا تفصیلات کے مطابق میزبان ادبی فورم کا ساتواں باقاعدہ اجلاس دیپالپور میں معروف شاعر احمد کامران کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں معروف شاعر احمد کامران، علی عمران عامر، محمد آصف، غلام علی آسی، علی حسن نقوی، عامر الطاف ابیض، عمر رشید ابجد، توقیر اشہب، کاشف شہزاد زیدی، عباس شاہ زیدی اور اطہر حضوری نے اپنا کلام پیش کیا۔

اس کے علاوہ بطور سامع شعر فہم شخصیات محترم سید شفقت حسین بخاری ،کالم نگارقاسم علی اور طاہر علی طاہر نے بھی خصوصی دعوت پر اس محفل میں شرکت کی۔اس موقع پرمیزبان ادبی فورم کے روح رواں احمدکامران اور علی عمران عامر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میزبان ادبی فورم کا مقصد ملک بھر میں ادب اور شعروسخن کا فروغ اور نوجوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو اپنی ادبی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔آخر میں تمام شعرائے کرام اور سامعین نے اس خوبصورت محفل کے انعقاد اور میزبانی پرجناب احمد کامران کے برخوردارآدم کامران کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button