320

دیپالپور،میونسپل انتظامیہ کی نااہلی،ہزاروں افراد صاف پانی سے محروم

رپورٹ:قاسم علی

پانی زندگی کو رواں دواں رکھنے کیلئے بنیادی حیثیت کا حامل ہے یہی وجہ ہے کہ صاف پانی کی فراہمی ہر حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور اس کیلئے ملک کے ہر گوشے میں صاف پانی کے پلانٹس نصب کئے گئے ہیں جن کا انتظام میونسپل کمیٹی کے سپردہوتا ہے۔

دیپالپور میں بھی درجنوں پلانٹس ہیں جہاں سے عوام کو صاف پانی ملتا ہے تاہم اس حوالے سے عوام کو انتظامیہ سے اکثر شکایات ہی رہتی ہیں۔اور اب بستی عبداللہ، حامد شاہ کالونی، فضل الہی کالونی، محلہ رحمت پورہ، کوٹ ولی محمد اور پپلی پہاڑ روڑ سے ملحقہ تمام آبادیاں گذشتہ 3 دن سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق انہوں نے اس صورتحال سے انتظامیہ کو آگاہ کیا مگر اب چوتھا روز شروع ہوچکا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سنجیدگی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

لوگوں نے اوکاڑہ ڈائری کو یہ بھی بتایا کہ اکثر اوقات ہمارے ہاں پانی اور فلٹر بروقت تبدیل نہ کرنے کا مسئلہ رہتا ہے جو کافی شکایات کے بعد حل ہوتا ہے۔دوسری جانب میونسپل اہلکار بل لینے بڑی پابندی سے آتے ہیں۔

عوام نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد پانی کی بحالی یقینی بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں