kashmir day seminar and relly in depalpur 389

دیپالپور،میونسپل کمیٹی کے زیراہتمام کشمیرڈے پرسیمیناراورریلی منعقد

دیپالپور میونسپل کمیٹی کے زیراہتمام کشمیر ڈے پر سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپورخالد عباس سیال،پی ٹی آئی رہنما سیدگلزارسبطین،صدربار میاں فخرحیات وٹو،رہنما جماعت اسلامی میاں محمدرفیع سکھیرا ایڈووکیٹ،مولانا حسان آزاد،سیکرٹری بار ضیالرحمان احمرایڈووکیٹ ،معروف شاعر و ایڈووکیٹ محمد سرورجاوی،ملک غلام نبی کھوکھر،شیخ محمد سلیم ،چوہدری اعزاز الحق،راو روحیل،میاں کلیم اللہ ڈولہ،چوہدری عرفان سگی اور رانا محمدعرفان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیرپاکستان ادھورا ہے،عالمی برادری نے کشمیرکی آزادی کیلئے موثرکردار ادا نہیں کیا،پاکستانی حکومت، عوام اور تمام تر سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہیں۔ریلی میونسپل کمیٹی سے مدینہ چوک تک نکالی گئی جس میں تمام تر مکتبہ ہائے فکر اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد،انصاف سوشل میڈیا ٹیم دیپالپور اور اتحاد پریس کلب کے عہدیداران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے بھارت کی کشمیریوں پر بربریت اور سفاکانہ کرفیو کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی جبکہ آخر میں کشمیرکی آزادی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں