clean green punjab walk and seminar in depalpur 666

دیپالپور،میونسپل کمیٹی کے زیراہتمام کلین گرین پنجاب سیمیناراورآگاہی واک منعقد

میونسپل کمیٹی کے زیراہتمام صاف اور سرسبز پنجاب سیمیناراورآگاہی مہم کے سلسلہ میں واک کااہتمام، سیمینار کی صدارت چیئرمین میاں فخر مسعود بودلہ نے کی ، جبکہ مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ میڈم مریم خاں اور اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور تبریز صادق مری تھے ، واک دفتر میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر مدینہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی، اس مو قع پر تحصیلدار رانا امجد محمود، چیف آفیسر بلدیہ چوہدری محمد افضل زاہد ، صدر بار ایسوسی ایشن سید الطاف حسین شاہ بخاری ایڈووکیٹ ،معروف سماجی شخصیت میاں محمد اسلم ڈولہ ، ایجوکیشن آفیسرحاجی اعجاز احمد ، صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی شیخ محمد سلیم ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عادل رشید،سینئر صحافی چوہدری محمد حسین ایاز،ٹی وی آرٹسٹ و کمپیئرامتیاز احمد کوکب ، قاری شاہد محمود،حاجی محمد نواز کھوکھر، تحصیل صدر ایپکامیاں نعیم احمد بھٹہ،سب انجینئر طاہر محمود، کونسلرز، آفیسرز محکمہ جنگلات،ریسکیو1122، سٹاف محکمہ بہبود آبادی ، وکلاء،طلباء اورشہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میڈم مریم خاں ، اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور تبریز صادق مری، چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں فخر مسعود بودلہ تحصیلدار رانا امجد محمود نے سبزہ زار میونسپل کمیٹی ، تبلیغی مرکز میں پودے لگاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے ہفتہ شجر کاری و صفائی مہم منانے کا اعلان کیا ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میڈم مریم خا ں نے کہا کہ شہری اپنے اپنے گھروں ،گلیوں اور محلوں کو صاف ستھرا رکھنے میں ہماری مدد کریں یہ ہر شہری کا فرض ہے ،ہمارا مذہب بھی ہمیں یہی تلقین کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ،صفائی میں ہی خدائی ہے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں ہی آپکی عظمت ہے ،انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی دکانوں کا کچرا سڑک پر نہ پھینکیں بلکہ دکان کے باہر کوڑا دان میں پھینکیں ،سرسبز اور صاف پنجاب کیلئے شہری میونسپل عملہ سے تعاون کریں اور اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ میونسپل کمیٹی کی جانب سے مختص کردہ جگہ پر پھینکیں ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری ، چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں فخر مسعود بودلہ ،صدر بار سید الطاف حسین شاہ بخاری ایڈووکیٹ ، امتیاز احمدکوکب ،قاری شاہد محمودنے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں