chemist and drug association on protest in okara 560

دیپالپور،میڈیکل سٹورزمالکان کی ہڑتال سےمریضوں کوادویات کےحصول میں شدید مشکلات کا سامنا

دیپالپور،میڈیکل سٹورز کی ہڑتال مریضوں کیلئے وبال جان بن گئی،بلڈپریشر،دل اور شوگر جیسی امراض میں مبتلا افراد کو انتہائی پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ ایکٹ کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی کال پرپنجاب بھر میں میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال تیسرے روزمیں داخل ہوگئی جس کے باعث عوام کوادویات نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے خاص طور پر زیابیطس،بلڈپریشراور امراض دل میں مبتلا افراد کو انتہائی پریشانی ہورہی ہے۔میڈیکل سٹورمالکان کا موقف ہے کہ حکومت کے سامنے باربار اپنے مطالبات رکھے گئے مگر ہماری کسی بات کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی اب ڈرگ ایکٹ میں ترمیم واپس نہ لینے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اور کیمسٹ ایسوسی ایشن دونوں کو عوام کی حالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے معاملات کو جلد از جلد حل کرنا چاہئے ورنہ آنیوالے دنوں میں ادویات کی عدم فراہمی کے باعث خطرناک امراض میں مبتلا افراد کی اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوسکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں