ایک روز قبل ہی ملک راشد نعمت کھوکھر کا ٹرانسفر ہوا ہے اور ان کی جگہ تبریز صادق اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تعینات ہو گئےجنہوں نے پہلے ہی روزدیپالپور کی معروف کاروباری شخصیت باؤ خالد کے بیٹے کی شادی پر چھاپہ مارا اور وہاں ون ڈش کی خلاف ورزی پر پاک مدینہ میرج ہال کے مالک محمد فخر ولد رنگ علی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا جو فوری وصول کرکے خزانے میں جمع کروادیا گیا.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق مری کے ہمراہ ایس ایچ او سٹی فرخ شہزاد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا رب نواز بھی موجود تھے.
