اوکاڑہ،ناقص کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی حالت غیر ہوگئی

اوکاڑہ،ناقص کھانا کھانیوالے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی حالت غیر،باپ بیٹی کی حالت تشویشناک،ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں مردانی میں کھانا کھانے کے بعداللہ بخش کے خاندان کے تمام چھ افراد کی حالت غیر ہوتی گئی جسے دیکھ کر گاؤں کے کسی شخص نے ریسکیو 1122کو کال کردی جس نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ہسپتال پہنچادیا۔متاثرہ افراد میں اللہ بخش،امیراں بی بی،اظہراں بی بی ،شاہدہ بی بی،محمدوقاص اور اشتیاق شامل ہیں تاہم اللہ بخش اور اس کی ایک بیٹی کی حالت زیادہ تشویشناک ہے جن کا ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں علاج جاری ہے۔واقعہ کی اصل وجوہات بارے فی الحال کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button