dolat k lalach mai qatal 599

دیپالپور،نامعلوم نعش کا معمہ حل،خوفناک کہانی سامنے آگئی

آج صبح دیپالپور کے نواحی گاؤں جندراں کلاں کے کھیتوں میں ایک شخص گیا تو اسے شدید بدبو محسوس ہوئی تو اس کی اطلاع اس نے علاقے کے دیگر لوگوں کو دی جب زیادہ لوگ جمع ہوگئے تو انہیں شک ہوا کہ یہاں پر کسی مار کر پھینکا گیا ہے جس کی نعش سے بدبو آرہی ہے چنانچہ پولیس کو بتایا گیا جو موقع پر پہنچ گئی اور وہاں سے ایک تیس پینتیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوگئی جس کی حالت اتنی خراب تھی کہ اس کی شناخت بھی نہ ہوسکتی تھی تاہم اب انتیس جنوری کو تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں درج ہونیوالی ایک ایف آئی آر کے ذریعے مقتول کیساتھ ساتھ اس کے مبینہ قاتلوں کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔وہ اس طرح کہ انتیس جنوری کو صوبے خان نامی ایک شخص کی جانب سے اپنے بیٹے کاشف کے اغوا کا مقدمہ استخار نامی شخص کے خلاف درج کروایا تھا جس میں یہ بھی کہاگیاتھا کہ استخار نے میرے بیٹے کو پیسوں کے لالچ میں اغوا کیا ہے ۔اب بارہ دن بعدکاشف کی نعش ملنے کے بعد یہ اندیشہ پختہ ہوگیا ہے کہ کاشف کو پیسوں کی خاطر قتل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں