دیپالپور،نامعلوم چور ایک ہی رات میں تین ٹرانسفارمر چرا لے گئے

دیپالپور،ایک ہی رات بجلی کے تین ٹرانسفارمر چوری ہوگئے،نامعلوم چور ٹرانسفارمرز سے قیمتی تانبا نکال کر لے گئے تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں نامعلوم چور ایک ہی رات تین ٹرانسفارمرز سے قیمتی تانبا چرا لے گئے ۔ لاکھوں روپے کے قیمتی تانبے کی چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی دیپالپور میں ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔ متاثرہ کسانوں نے ٹرانسفارمر چوروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ واپڈا کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کے بعد اس جرم میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے تاہم اب ٹرانسفارمر چوری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button