دیپالپور کے نواحی گاؤں 46 ڈی سے دو نعشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں ایک مرد اور دوسری خاتون کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مرنیوالے امیر نامی نوجوان کے اس خاتون کیساتھ ناجائز تعلقات تھے اور رات کو بھی وہ اسے ملنے کیلئے آیا جس کا علم خاتون کے بھائی اور والد کو ہوگیا جنہوں نے دونوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرا ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں نعشیں ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔
