دیپالپور،نوجوان جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مشن میں ساتھ دیں،علی جگنو 136

دیپالپور،نوجوان جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مشن میں ساتھ دیں،علی جگنو

دنیا بھر میں سب سے زیادہ تھیلیسیمیا بچے پاکستان میں مرتے ہیں،خون عطیہ کرنا ایک بہت بڑی نیکی اور ثواب کا کام ہے،نوجوان رمضان المبارک میں خون عطیہ کر کے زندگیاں بچائیں،علی جگنو تفصیلات کے مطابق چیئرمین جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن علی جگنو نے کہا ہے کہ خون عطیہ کرنا ایک بہت بڑی نیکی اور ثواب کا کام ہے نوجوان رمضان المبارک میں خون عطیہ کر کے بہت سی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔

قرآن میں اللہ تعالی نے فرمایا کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے تمام انسانیت کی جان بچائی لہذا ہمیں خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کے خون عطیہ کرنے سے کسی معصوم بچے اور انسان کے چہرے پر جینے کی امید ملے گی۔یقین کیجیے کہ دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی خوبصورت احساس نہیں ہوسکتا پوری دنیا میں سب سے زیادہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے پاکستان میں مرتے ہیں کیونکہ ہم مسلمان رمضان المبارک میں روزہ رکھنے کے باعث خون نہیں دیتے ہوشیار رہیں کہیں ایسے روزے آپ کہ منہ پر نہ مار دیے جائیںانہوں نے اپیل کی کہ آج ہی اپنا بلڈ گروپ چیک کروا کر جگنو ویلفیئر فانڈیشن کے مشن میں شامل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں