lost money found of a labour 900

دیپالپور،نوجوان کی ایمانداری،غریب مزدور لٹنے سے بچ گیا

سچی بات ہے کہ یہ دنیا ایسے ہی ایماندار لوگوں کی وجہ سے قائم ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مال و دولت اور عالیشان بنگلے وغیرہ سب کچھ یہیں رہ جائے گا اور ہمارے کام آئیگی تو صرف وہ نیکی جس کی اللہ نے ہ میں توفیق دے دی اس نیکی کا صلہ نہ صرف ہ میں دنیا میں ملے گا بلکہ آخرت میں بھی اللہ ہ میں خیر کثیر عطا فرمائے گا ۔ ایک روز قبل ہم نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج اوکاڑہ ڈائری پر اپ لوڈ کی تھی جس میں بصیر پور روڈ پر جاتے ہوئے ایک سائیکل سوارشخص کے پیسے گر جاتے ہیں جو کہ راوَعمران نامی ایک دوکانداراٹھالیتا ہے بعد ازاں راوَعمران اس سی سی ٹی وی فوٹیج کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیتے ہیں تا کہ یہ رقم اصل مالک کو مل سکے ۔ اور پھر سوشل میڈیا کے اس مثبت استعمال کی وجہ سے رقم کا اصل مالک مل گیا جس سے معمولی پوچھ گچھ اور تحقیق کے یہ رقم راوَعمران نے اس کے سپرد کردی ۔ راوَعمران نے اوکاڑہ ڈائری کو بتایا کہ اکبر نامی یہ شخص رنگسازی کا کام کرتا ہے اور اسے ایک مالک مکان نے یہ رقم ایڈوانس کے طور پر دی تھی جو کہ رستے میں گرگئی جو راوَعمران کی وجہ سے دوبارہ اسے مل گئی ۔ راوَ صاحب چاہتے تو یہ رقم دبا بھی سکتے تھے مگر اپنی کھوئی ہوئی رقم واپس ملنے پراکبر کے دل سے نکلنے والی دعائیں اس طرح کے کروڑوں روپوں سے بھی بہتر ہیں کیوں کہ یہ رقم تو چند روز میں ختم ہوجاتی مگر دل سے نکلی دعا کسی بھی انسان کی دنیا و آخرت سنوارنے کیلئے کافی ہوتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں