دیپالپور، ڈیرہ سید زاہد شاہ گیلانی پر نومنتخب چیئرمینوں میں ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین عشرزکواۃ سید زاہد شاہ گیلانی نے کی تقریب میں حلقہ پی پی 192کے ایک سو پچیس چیئرمینوں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے اس موقع پر خطاب اور اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے سید زاہدشاہ گیلانی نے کہا کہ حکومت پنجاب غریب اور مستحق افراد کی مالی اعانت اور ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ان کا کہناتھا کہ ضلع اوکاڑہ میں زکواۃ فنڈ کی مد میں چھ کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جس میں سے اندازاََتین کروڑ روپے وی ٹی آئی سٹوڈنٹس کی تربیت اور وظائف وغیرہ پر خرچ کئے جاتے ہیں جبکہ باقی رقم غریب و مستحق لوگوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں

انہوں نے نومنتخب چیئرمینوں کو ہدائت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری ایمانداری سے اداکریں اور حقدارافراد کو ان کا حق دلانے میں کسی سیاسی دباؤ یا مصلحت اور ذاتی تعلق کو بھی خاطر میں نہ لائیں انہوں نے کہا کہ آپ اگر اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں گے تو اس سے نہ صرف آپ کی دنیا سنورے گی بلکہ آخرت میں بھی اس کیلئے اجرعظیم پائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سعید احمد خدری ،سید فصیح گیلانی،،شیخ عبدالروف شہزاد،راؤحق نواز،انور سہیل زیدی اور راؤمنور سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔