122

دیپالپور،نیشنل تھیلیسیمیا ڈے پر جگنو ویلفیئر اور ریسکیو 1122کے زیراہتمام واک

آٹھ نومبر کو تھیلیسیمیا کے قومی دن کے موقع پر جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ریسکیو 1122دیپالپور کے زیراہتمام تھیلیسیمیا سے آگہی کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین جگنو ویلفیئر فاونڈیشن علی جگنو، انچارچ ریسکیو 1122 دیپالپور میاں ندیم جتالہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر نعیم عطا، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عادل رشید، بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسر ڈاکٹرراؤ احتشام تحسین اور چوہدری حفیظ احمد نے کی جبکہ جگنو ویلفیئر کے عہدیداران،ریسکیو 1122 کے جوانوں، ڈاکٹرز اور تھیلیسیمیا کے شکار بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی۔

واک کے اختتام پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک موذی مرض ہے جس کی روک تھام کیلئے شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی کروائیں اس کے علاوہ سوسائٹی ان بچوں کو نہ صرف خصوصی توجہ دے بلکہ خون کے عطیات دے کر ان کی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار بھی ادا کرے۔جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ ہر تین ماہ بعد خون کا عطیہ ضرور دیں اس سے نہ صرف آپ کا تازہ خون پیدا ہو گا بلکہ یہ خون دوسروں کے بھی کام آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں