depalpur electricity news 723

دیپالپور،ن لیگ کی حکومت نے عوام کے اندھیرے ختم کردئیے،راؤمحمد اجمل خان

دیپالپور،دیپالپور گرڈ سٹیشن میں دس کروڑ کی لاگت سے 40این ایم کے ٹراسفارمرکی تنصیب کے موقع پر اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راؤمحمداجمل خان نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ نے پاکستان کی عوام کو ترقی و خوشحالی کا وہ دور دکھایا ہے جو اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا ان کا کہنا تھا کہ 2013ء سے قبل پاکستان میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی جو کہ اب نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ دیپالپور کو ماڈل سٹی بنایا گیا ہے جس کے باعث ٹرپنگ اور بجلی کی کمی کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے دیپالپور بھر میں بجلی و گیس ہر جگہ پہنچا دی گئی ہے اور عوام اس بیش بہا نعمت سے مستفید ہورہے ہیں اسی طرح شہر کی ہر گلی اور محلوں میں ٹف ٹائل لگادی گئی ہے دوردراز علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرات سے عوام کو آمدورفت میں آسانی پیدا ہوئی ہے ہم نے عوام سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کیا ہے اور اسی باعث عوام ہمیں دوبارہ منتخب کرے گی۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف ضلع اوکاڑہ نوید اویسی،ایس ڈی او میاں طارق بشیراور مسلم لیگی کارکنان و عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں