wapda lesco employees pegham union news 408

دیپالپور،واپڈالیسکوایمپلائز پیغام یونین کااہم اجلاس زیرصدارت میاں محمدسرورسلیمی منعقد

دیپال پور ،واپڈا لیسکو ایمپلائز پیغام یونین کا اہم اجلاس زیر صدارت ڈویژنل چیئرمین میاں محمد سرور سلیمی منعقد ہوا ۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد سرور سلیمی نے کہا کہ 14مارچ کو دیپال پور ،حویلی لکھا ، حجرہ شاہ مقیم و دیگر سب ڈویژنز سے پیغام یونین کی درجنوں بسوں کا قافلہ لاہور پہنچے گا اور واپڈا ہاؤس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کروانا پیغام یونین کی اولین ترجیح ہے ، صارفین کی تعداد سوا دو کروڑ سے تجاوز کرنے کے باوجود ملازمین کی تعداد میں اضافہ نہ کیا گیا ہے صارفین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پوسٹیں بڑھا کر خالی پوسٹوں پر ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جدید ٹی اینڈ پی کے کروڑوں روپے نکلوا کر جدید ٹی اینڈ پی اورفیٹل ،ایکسیڈنٹ ہونے کی صورت میں خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ میاں سرور سلیمی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی چہیتی یونین کے بیس ہزار عہدیداران اور ان کے کارندے اپنی اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے جس کی وجہ سے دیگر ملازمین سے جبری ایکسٹرا کام لیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر سرکل چیئرمین محمد عمران گجر ، ذونل چیئرمین راؤ شاکر علی ، سرکل جنرل سیکرٹری اظہر علی پاشا ، چوہدری افتخار احمد ،میاں سعید احمد اور عہدیداران کی کثیر تعد اد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں