دیپالپورمیں ان دنوںواپڈا خاصا متحرک نظر آرہاہے خاص طور پر ایس ڈی او اربن میاں طارق بشیر بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اس لئے کبھی وہ رات گئے ایکشن میں نظر آتے ہیں تو کبھی دن کی کڑکتی دھوپ میں چھاپے مارتے ہوئے پائے جاتے ہیں.اسی سلسلے میں آج انہوں نے دیپالپور کے چک پسیل آبادی حاجی منظوروالی میں کامیاب ریڈ کرتے ہوئے چار ایسے افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا لیا جو عرصہ دراز سے واپڈا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ملکی خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے.ایس ڈی او میاں طارق بشیر نے اوکاڑہ ڈائری کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آبادی حاجی منظور والی کے رہائشی عبدالغفار،محمدحنیف شیخ،سکندر علی اور صفدر علی نے اپنا ہی گرڈ سٹیشن قائم کر رکھا تھا اور اس کی وائرنگ انہوں نے انتہائی چالاکی سے زیرزمین اور چھتوں میں اس طرح کی ہوئی تھی کہ کسی کو شک کا گمان بھی نہیں گزرسکتا تھا اور حیرت کی بات یہ کہ ان چاروں کا طویل عرصے سے میٹر بھی نہیں تھا.ایس ڈی او میاں طارق بشیر نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی.
