meter utarne per wapda walon per tashadad 910

دیپالپور،بجلی کامیٹرکاٹنے پرواپڈا ملازمین کو تشددد کا نشانہ بنا ڈالا گیا

دیپالپوراوکاڑہ روڈ پر حادثات کی خبریں تو آپ سنتے ہی رہتے ہیں مگر اب کی بار یہ خبر حادثے کی نہیں لیکن اس کے باوجود یہ روڈ اس وقت خبر کی زینت بن گیا جب لیسکو اہلکار بل کی عدم ادائیگی پر دفتر کے قریب واقعہ پراچہ بستی میں کنکشن منقطع کرنے گئے لیکن واپڈا ملازمین کو بجلی کنکشن منقطع کرنا مہنگا پڑگیاکیوں کہ صارف خضر پراچہ ولد محمد اصغر پراچہ اور اس کی بیوی نے واپڈا ملازمین پر ہلہ بول دیا اس دوران واپڈا اہلکار کے کپڑے بھی پھٹ گئے دونوں میاں بیوی نے نہ صرف واپڈا اہلکاروں کو ننگی گالیاں دیں بلکہ ان کا موٹرسائیکل بھی توڑ ڈالا.ایس ڈی او میاں طارق بشیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں