wapda open forum held in depalpur office 574

دیپالپور،واپڈا کے زیراہتمام ایکسئین آفس میں کھلی کچہری منعقدکی گئی

دیپالپور،واپڈا کے زیراہتمام ایکسئین آفس میں کھلی کچہری منعقدکی گئی،صارفین کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات دئیے گئے تفصیلات کے مطابق دیپالپورایکسئین آفس میں واپڈا کے زیراہتمام کھلی کچہری منعقد کی گئی اس موقع پر ڈی سی ایم محمد اکرم نے ایس ای مہراللہ یار کی ہدایات پر خصوصی شرکت کی علاوہ ازیں ایکسئین اوکاڑہ شاہد محمود،ایکسئین دیپالپورشاہد اقبال ملک،ایس ڈی او دیپالپوراربن سب ڈویژن میاں محمدطارق بشیرموقع پرموجود تھے جنہوں نے عوام کے مسائل کو سنا اورموقع پر ان کو حل بھی کیا گیا۔ایس ڈی او میاں طارق بشیر نےاوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل جلد اور بہتر انداز میں حل ہوتے ہیں یہی وجہ ہے صارفین کے مسائل کے حل کرنے کے سلسلے میں دئیے گئےحکومتی احکامات کی روشنی میں ایس ای اوکاڑہ مہراللہ یار اور ایکسئین دیپالپور شاہداقبال ملک نے یہ سلسلہ شروع کروایا ہے جس کے بہت اچھے نتائج آرہے ہیں اور عوام اس سے بہت خوش ہیں .انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کھلی کچہری میں پچپن افراد نے اپنے مسائل پیش کئے تھے جن میں سے چالیس کو حل کردیا گیا ہے جبکہ باقی پر کام جاری ہے۔انشااللہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔یادرہے اس سے قبل ماہ جنوری میں بھی اسی جگہ کھلی کچہری منعقد کی گئی تھی جس میں مہر اللہ یار نے خصوصی شرکت کی تھی اور اب دو ہفتے بعد دوبارہ کھلی کچہری انعقاد پزیرہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں